پیرس ایئر شو دو ہزار پچیس میں اسرائیلی کمپنیوں کو بڑا دھچکا، حکومتِ فرانس کی ہدایت پر چار بڑی اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کے اسٹالز بند کر دیے گئے۔ ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ جارحانہ ہتھیار نمائش سے ہٹانے سے انکاری تھیں۔
دنیا کے سب سے بڑے ہوابازی میلے پیرس ایئر شو دوہزارپچیس میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کو غیر متوقع جھٹکا لگا۔فرانسیسی حکام نے اسرائیل کی چار بڑی دفاعی کمپنیوں ایل بٹ سسٹمز۔۔ رافائل۔۔ اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز اور یو ویژن کے اسٹالز بند کر دیے۔منتظمین کے مطابق اسرائیلی کمپنیوں کو واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ جارحانہ ہتھیار نمائش سے ہٹا دیے جائیں۔فرانسیسی سیکیورٹی ایجنسی نے ان کمپنیوں کو انتباہ جاری کیا تاہم انہوں نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔اس انکار پر ایئر شو انتظامیہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ان کے اسٹالز کو ڈھانپ دیا اور انہیں نمائش سے باہر کر دیا۔
یہ فیصلہ یورپی عوامی دباؤ اور اسرائیل کے جنگی اقدامات پر عالمی تنقید کے تناظر میں سامنے آیا۔





















