ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ پشاور سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد کے لیے روانہ ہو گیا ہے اور اس آپریشن کے تحت ایران کے شہر مشہد سے 150 سے زائد پاکستانی شہریوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے۔
ان شہریوں کو ایرانی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت پر اشک آباد منتقل کیا گیا تھا۔
پی آئی اے کی خصوصی پرواز اشک آباد سے ان پاکستانی شہریوں کو لے کر آج رات اسلام آباد واپس پہنچے گی۔
150 سے زائد پاکستانیوں کو ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔






















