بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) کا کہنا ہے کہ ایران کی دو بڑی جوہری تنصیبات اصفہان اور فوردو حالیہ اسرائیلی حملوں کے باوجود محفوظ ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی یا نقصان نہیں ہوا۔
ایجنسی نے سیٹلائٹ تصاویر کا تازہ تجزیہ مکمل کرنے کے بعد بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی ان اہم سائٹس پر کوئی تباہی یا خلل نہیں آیا اور ادارے کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر اسرائیلی حملوں کے باوجود تنصیبات اپنی جگہ سلامت ہیں اور کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Iran: Based on continued analysis of high resolution satellite imagery collected after Friday’s attacks, the IAEA has identified additional elements that indicate direct impacts on the underground enrichment halls at Natanz.
— IAEA - International Atomic Energy Agency ⚛️ (@iaeaorg) June 17, 2025
No change to report at Esfahan and Fordow.
البتہ ایجنسی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ نطنز میں موجود زیر زمین افزودگی ہالز پر حملے کے "براہ راست اثرات" کی مزید شہادتیں سامنے آئی ہیں۔
یہ ہالز ایران کے جوہری افزودگی پروگرام کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
تاہم آئی اے ای اے کی رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ایران کی تمام تنصیبات متاثر نہیں ہوئیں۔
آئی اے ای اے نے مزید کہا ہے کہ وہ صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لیتا رہے گا اور ایران کے ساتھ اپنے حفاظتی اقدامات کو جاری رکھے گا۔





















