الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ بی جے پی نے مخالف سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ عام آدمی پارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے دہلی کے وزیر راج کمار آنند کے گھر پر بھی رات گئے منی لانڈرنگ کے من گھڑت کیس کی بناء پر چھاپہ مارا گیا۔
قبل ازیں دہلی کی سابقہ نائب وزیراعلیٰ منیش سیسوڈیا اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو بھی منی لانڈرنگ کیس میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔ راج کمار آنند کا کہنا ہے کہ ان کے گھر پر چھاپہ بی جے پی کے کہنے پر مارا گیا اور اس کے پیچھے مودی سرکار کے سیاسی عزائم ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اقتدار کے نشے میں اپنے ہی وطن کے لیڈروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔