ملتان میں موٹر وے ایم فور پر مسافر بس اور کنٹینر میں تصادم ہوگیا، بس میں سوار ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی ہوگئے۔
ملتان میں موٹروے ایم فور پر مسافر بس اور کنٹینر میں تصادم ہوگیا، تیز رفتاری کے باعث مسافر بس کنٹینر سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بس میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 18 افراد زخمی بھی ہوئے، 11 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا، مسافر بس فیصل آباد سے راجن پور جارہی تھی۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔





















