ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے سے بچ گیا، دہلی جانیوالی پرواز کو فنی خرابی کے باعث واپس ہانگ کانگ میں اتار لیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی ہوگئی، جس کے باعث طیارے کو واپس ہانگ کانگ میں اتار لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بوئنگ 787 ڈریم لائنز طیارہ ہانگ کانگ سے دہلی آرہا تھا، پائلٹ کو پرواز کے دوران طیارے میں فنی خرابی کا علم ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایئر انڈیا کا ایک طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں طیارے میں سوار 241 مسافروں سمیت 250 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا تاہم وہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔





















