اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
مرکزی بینک میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوگا۔ جس میں مانیٹری پالیسی جاری کی جائے گی۔ مانیٹری پالیسی کا اعلان بذریعہ پریس ریلیز شام چار بجے کیا جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ بنیادی شرح سود اس وقت 11 فیصد ہے۔





















