ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے 50 بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کےذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور ایرانی دفاعی نظام سےمنسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایران کی جانب سے بھی 50 بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی فورسز کی جانب سے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ داغے گئے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی ایک بوچھاڑ کا پتہ لگایا ہے۔
دوسری جانب ایرانی نیوز ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک میزائل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی خاندانی رہائشگاہ پر گرا۔





















