کراچی میں دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کیلئے جانیوالے 3 نوجوان ہاکس بے کے قریب سمندر میں ڈوب گئے، ایک کو زندہ بچالیا گیا، دوسرے نوجوان کی لاش ملی جبکہ تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔
کراچی میں نوجوان پکنک منانے ہاکس بے پہنچے جہاں 3 نوجوان سمندر میں ڈوب گئے، ایک جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ایک نوجوان کو زندہ بچالیا گیا، دوسرے کی لاش مل گئی جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔



















