اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے جاری ہیں۔ تہران، تبریز اور بندر عباس سمیت کئی شہروں پر کروز میزائل داغ دیئے۔ رات بھر تہران دھماکوں سے گونجتا رہا۔
اسرائیلی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں ایرانی وزارت دفاع، جوہری پروگرام، جوہری لیبارٹریز سمیت گیس فیلڈ اور میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے۔ معروف شہران آئل فیلڈ بھی صیہونی طیاروں کے زد میں آیا۔
صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر اعلیٰ اور دیگر اہم رہنماؤں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ آیت اللہ نے خبردار کیا ہے کہ سنگین غلطی کرنیوالی اسرائیلی حکومت بچ نہیں پائے گی ۔ جو بھی اسرائیل کی مدد کو آئے گا۔ اسے بھی ہدف بنایا جائے گا۔ ایرانی صدر نے کہا ہماری مسلح افواج تیار ہیں۔ جارحیت کا مزید طاقت سے جواب دیں گے۔
دوسری جانب ایران کا دفاعی نظام فعال ہے۔ 10 اسرائیلی طیارے گرانے کا دعویٰ کردیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے یمن میں اہم حوثی رہنما محمد العامری کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ تہران میں بھی اہم شخصیت کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔





















