ایران نے ملک بھر میں تمام پروازیں اگلے نوٹس تک معطل کردیں
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازیں اگلے حکم تک معطل رہیں گی،شہری ہوائی اڈوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،اگلے مرحلے میں اسرائیل پر 2 ہزار میزائل فائر کریں گے۔
ایران اوراسرائیل کے ایک دوسرے پرحملے جاری ہیں جبکہ اسرائیل پر ایران کے تازہ میزائل حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔





















