ایران نے اپنی سرزمین پر 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایران کے فضائی دفاع نے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک خاتون پائلٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم اسرائیلی نے ایران کے ہاتھوں خاتون پائلٹ کی گرفتاری کی تردید کر دی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران پر حملوں کی شدت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تہران رات بھر دھماکوں سے گونجتا رہا۔ صیہونی طیاروں نے مہر آباد ایئر بیس پر بمباری کی۔ حمدان اور تبریز سمیت ایرانی فضائیہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اصفہان کے رئیسی پاور پلانٹ میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے جواب میں تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے اب تک 200 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔





















