ایران کی جانب سے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل پر چوتھے میزائل حملے کے بعد پانچواں حملہ بھی کیا گیا۔
دھماکے کے بعد سائرن کی آوازوں میں اضافہ ہوگیا۔ تل ابیب میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو اسرائیل کا دفاع کرےگا اس ملک کےتنصیبات کو نشانہ بنایاجائےگا،اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت لارہے ہیں۔
New footage captures the moment of impact of a missile on a target in the Occupied Territories
— Press TV 🔻 (@PressTV) June 14, 2025
ollow Press TV on Telegram: https://t.co/LWoNSpkJSh pic.twitter.com/jk5oErKveV
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کی جانب سے تل ابیب کےجنوب میں ایٹمی ریسرچ سینٹرپرحملہ کیاگیا،حملے سے ایٹمی ریسرچ سینٹر کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہےکہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی،جب تک ضروری ہوا، ایران کی جوابی کارروائی جاری رہے گی
ایرانی میزائل حملوں کے دوران اب تک 4 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، زخمیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا بیان
ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کیلئے جاری خصوصی پیغام میں کہا کہ ایران اپنی آنکھیں بند نہیں رکھ سکتا،صیہونی حکومت نےبہت بڑی غلطی کی ہے،ایران پرحملہ اسرائیل کی سنگین لاپرواہی ہے، اس کے نتائج اسرائیلی حکومت کو تباہی کی طرف لےجائیں گے، ایرانی قوم اپنے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی،ایران اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نظر انداز نہیں کرے گا۔
یاد رہےکہ اسرائیل نےایران پر بڑا حملہ کیا ہےجس کے نتیجےمیں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اورایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے حملےمیں ایران کے جوہری اورعسکری مراکز کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہےجبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔





















