اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کے ایران پر حالیہ حملوں کا مقصد’ ایرانی حکومت کے جوہری اور بیلسٹک میزائل کے خطرے کو ختم کرنا ہے۔‘
خطاب کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی لڑائی ایران کی قیادت کے خلاف ہے۔انھوں نے اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے جانے ایرانی اہداف کے متعلق بتایا جن میں عسکری اور جوہری مقامات بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید حملے راستے پر ہیں، ایرانی حکومت نہیں جانتی کہ ان کا کس سے سامنا ہوا ہے، یا ان پر کیا اثر پڑے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہناتھا کہ اسرائیل کا مقصد ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو ناکام بنانا ہے جسے وہ اسرائیل کے لیے ’خطرے‘ کے طور پر بیان کرتے ہیں۔





















