ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے میں امریکی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی انڈیکس ڈاؤ جانز میں 837 پوائنٹس، ایس اینڈ پی 500 میں 70 پوائنٹس اور نیسڈیک انڈیکس میں بھی 240 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کے دوران 150 سے زائد میزائل داغے جس میں سے اسرائیلی فوج نے 50 کو ہوا میں ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ، ایرانی میزائل تل ابیب میں گرے جس سے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔





















