ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نئے ایرانی آرمی چیف مقرر کردیا۔
اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے امیرحبیب اللہ سیاری کو قائم مقام سربراہ تعینات کیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے ایران پرحملے میں ایرانی آرمی چیف محمد باقری شہد ہوگئے ہیں،ایران نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسدران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تہران، قم ، تبریز،اصفہان ،ارمیا، مراغہ اور اہواز پر بھی حملے کیے گئے۔






















