سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کے ایران پرحملے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کےحملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،ایران کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس جارحیت کو رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
متحدہ عرب امارات اورقطر نے بھی اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےایران پراسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف نہ دھکیلیں۔





















