ایران پر اسرائیلی حملے کی اہم تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران پر حملے پانچ مرحلوں میں سرانجام دیے گئے،8 شہروں میں درجنوں تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تہران اور مضافات میں فوجی مراکز پر حملے کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق نطنز میں ایٹمی ریکٹر اسرائیلی حملوں کا ہدف بنا، تبریز میں ایٹمی رسرچ سنٹر اور دو فوجی مراکز پر حملہ ہوا، اصفہان، اراک، کرمان شاہ، ایلام اور اھوازشہر پر بھی حملے ہوئے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں ایران کی جانب سے ردعمل کیلئے تیار ہیں، ایران نے جوابی حملہ کیا تو سیکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے جواب دیں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایرانی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل کے حملے پر تشویش ہے، مشرق وسطیٰ میں کسی بھی فوجی کشیدگی کی مذمت کرتے ہیں۔





















