ایرانی آرمی چیف محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے ایران پر متعدد حملے کر دیے۔ حملوں میں اہم ایرانی فوجی کمانڈر اور سینئر سائنسدان شہید ہوگئے۔ ایرانی آرمی چیف محمد باقری کی بھی حملوں میں شہادت کی تصدیق ہوگئی۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسدران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تہران، قم ، تبریز،اصفہان ،ارمیا، مراغہ اور اہواز پر بھی حملے کیے گئے۔





















