ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا ایران پر حملے کی اسرائیل کو سزا ضرور ملے گی، ایرانی فوج کے فولادی ہاتھ اسرائیل سے نمٹیں گے
اسرائیلی کے ایران پرحملے کےبعد سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےردعمل دیتے ہوئے کہا اسرائیل نے نہتے شہریوں پرحملہ کر کے اپنی بری فطرت کو ظاہر کیا،اس نے اپنے لیے تلخ اور دردناک قسمت کا فیصلہ کیاہے،اسرائیل تکلیف دہ رد عمل کے لیے تیار رہے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج نےکہا ہےکہ اسرائیلی حملے کا تباہ کن اور بھرپور جواب دیاجائے گا،خیال رہےکہ آج صبح اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد فوجی کمانڈر اورسینئرسائنسدان شہید ہوگئے ہیں۔





















