ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔
ترجمان ایرانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں کئی ایرانی کمانڈر شہید ہو چکے ہیں، اسرائیل بھاری قیمت ادا کریں گے ہم سےسخت ردعمل کی توقع رکھنی چاہیے۔ بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق آرمی چیف جنرل باقری زندہ ہیں،وہ وار روم میں موجود ہیں، تہران اسرائیلی حملے کا "سخت جواب دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے، ایران نے اپنی فضائی حدود تاحکم ثانی بند کردی۔
ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کو امریکا کی مدد حاصل تھی، تہران، قم ، تبریز، ارمیا، مراغہ اور اہواز کونشانہ بنایاگیا۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے خونی طاقت کا استعمال کیا،اسرائیل کو سخت سزا دی جائے گی۔






















