آئی سی سی نے ورلڈکپ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا ہے ، 19 نومبر کو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹے گی انہیں 20 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی ۔ اس کے علاوہ ہر گروپ میچ جیتنے والی ٹیم کو فی میچ 40 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا ۔
سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے والی چھ ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے ،سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو آٹھ آٹھ لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اگر دیکھا جائے تو پاکستان چار گروپ میچز جیت چکا ہے اور ان کے ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر ز تو پکے ہو گئے ہیں تاہم مزید کامیابیوں پر انعامات بڑھتے چلے جائیں گے ۔آئی سی سی کے فنانشل ماڈل برائے 2017 سے 2023 کے مطابق آئی سی سی کی آمدنی کا بڑا حصہ بھارت کو ملے گا ۔