آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پچھلے ایڈیشن میں اوول کرکٹ گراؤنڈ پربھارت کو زیرکرنے والی آسٹریلوی ٹیم مسلسل2 مرتبہ فائنل جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے،ٹیبل پرپہلی پوزیشن پررہنےوالی جنوبی افریقی ٹیم نے 2 برس کےعرصےمیں 12 میچز کھیلے، 8 جیتے، 3 ہارے اور ایک میچ ڈراکیا،دوسری جانب آسٹریلیا نے 19 میچزکھیلے، 13 جیتے، 4 ہارے اور 2 ڈرا کیے،وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔
آسٹریلوی ٹیم کی عثمان خواجہ،مارنوس لبوشین، کیمرون گرین،اسٹیواسمتھ ،ٹریوس ہیڈ،بیو ویبسٹر،ایلکس کیری،پیٹ کمنز شامل ہیں،میچل اسٹارک ،نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔




















