امریکی شہر لاس اینجلس میں پولیس اورمظاہرین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے،ڈاؤن ٹاؤن میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
کئی مقامات پرمظاہرین کی نیشنل گارڈز اورپولیس سے جھڑپیں ہوئیں،درجنوں افرادکوگرفتارکرلیا گیا،صدر ٹرمپ کا کہنا ہےکہ لاس اینجلس میں بیرونی عناصرامریکی خودمختاری پرحملہ آور ہیں،امن کے قیام تک میرینز اور نیشنل گارڈز لاس اینجلس میں موجود رہیں گے۔
گورنر نیوسم نےصدرٹرمپ کےاقدامات کو جمہوریت پرحملہ قرار دیا،غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن پرشکاگو اور واشنگٹن سمیت درجنوں شہروں میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔






















