وفاقی وزیر خزانہ نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق کہا ہے کہ اچھی خبریں آرہی ہیں۔
وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس میں 6 سے 7 فیصد تک تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے تاہم اطلاعات کے کابینہ ارکان نے 10 فیصد اضافے کی رائے دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ کی راہداری میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سوال پر کہا کہ اچھی خبریں آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے وفاقی بجٹ 2025-26ء کا مجموعی حجم 17 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔



















