عیدالاضحیٰ پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زورٹوٹ گیا۔
ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوا اور گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
لنڈی کوتل، درہ آدم خیل کیساتھ کوہاٹ میں بھی بارش ہوئی جبکہ جمرود میں بھی سخت گرمی کے بعد موسلادھار بارش سے عید الاضحی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں۔
بارش کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگیا۔






















