محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہاہے، 8 اور 9 نومبر کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، برفباری کا امکان ہے
اعلامیے کے مطابق 6 تا 7 نومبر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،7 نومبر کو ڈی آئی خان، ڈی جی خان لیہ، بھکر، سرگودھا اورمیانوالی میں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ 8 اور 9 نومبر کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی ہلکی بارش ہوگی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 8 اور 9 نومبر کو کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، کے پی، پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اوراسموگ کا امکان ہے۔ بارش کے دوران درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی ہوسکتی ہے۔
حکام کی جانب سے شمالی علاقہ جات میں جانے والے سیاحوں کو بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کی جانب تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔