میانوالی ائیر بیس حملے میں غیرملکی اسلحہ استعمال ہونے کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔
میانوالی حملے میں مارے جانے والےدہشتگردوں سے غیرملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے، ائیربیس حملےمیں دہشت گردوں سےبرآمد ہونے والا اسلحہ امریکی ساخت کا ہے۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ افغان سرزمین پرامریکہ کے تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے، ان ہتھیاروں دہشت گردوں تک انکی رسائی انتہائی آسان ہے، امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں، یہ ہھتیار دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
افغان انٹرم گورنمنٹ کو اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کے استعمال سے روکنا ہوگا ، پاکستان کے خلاف غیرملکی سرزمین کا استعمال اور امریکا کے افغانستان سے اِنحلا کے بعد دہشت گرد آزادانہ غیر مُلکی ہتھیاروں کا استعمال کرتے آ رہے ہیں۔
اس سے پہلے بھی ژوب کنٹونمنٹ حملے میں بھی امریکی ہتھیاروں اور سازو سامان کا استعمال ہوا تھا۔