سعودی عرب نے حج کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور زمین سے فضا میں مار کرنے والا امریکی ساختہ پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام مکہ مکرمہ کے اطراف میں نصب کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ان خصوصی حفاظتی انتظامات کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن میں پیٹریاٹ میزائل سسٹم کو مکہ مکرمہ کے گرد و نواح میں تعینات دکھایا گیا ہے جو حجاج کی حفاظت کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
قوات #الدفاع_الجوي.. عينٌ لا تنام، مهمتها سلامة ضيوف الرحمن.#يسر_وطمأنينة pic.twitter.com/bJhtWi0eFW
— وزارة الدفاع (@modgovksa) June 4, 2025
اس کے علاوہ ایک اور پوسٹ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مسجد الحرام اور اس کے گرد و نواح کی فضائی نگرانی کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
تُحلّق لحمايتهم… وتُراقب لأجل سلامتهم.#القوات_الجوية#يسر_وطمأنينة pic.twitter.com/Op0DZ9Td3p
— وزارة الدفاع (@modgovksa) June 4, 2025
سعودی حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے خاص طور پر اس سال کے حج کے دوران جب لاکھوں مسلمان سعودی عرب میں روحانی سفر پر آئیں گے۔
پیٹریاٹ میزائل سسٹم جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اسے بلاسٹک میزائلوں، ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی حج کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کا حصہ ہے۔
سعودی حکام نے زور دیا ہے کہ حجاج کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور انہوں نے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ حجاج کو ایک محفوظ ماحول میں روحانی فریضہ ادا کرنے کا موقع ملے۔





















