مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اے ایمان والو ، اللہ سے ڈرو ، تقویٰ اختیار کرو۔
شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نےکہا اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ،اسے رب اور خالق سمجھو،ساری کائنات کی تکمیل اسی کی ہے،اللہ تعالیٰ کے عذاب سےڈرتے ہوئے اسی سے مانگو،اللہ کے نیک بندے اس کے حکم پر عمل کرتے ہیں،کتابوں پر ایمان یہ ہے کہ یہ کتابیں آسمان سے آئی ہیں۔
انہوں نےکہا اس دین کو مضبوطی سے تھام لوجسے آج کے دن اللہ تعالی نےمکمل کیا تھا،دین اسلام کے 3 درجات ہیں جن میں سب سےبہتر درجہ احسان کا ہے،دوسرا درجہ ایمان کا ہےجو زبان پر اقرار اوردل میں یقین سے آتا ہے،اصولوں پر ایمان کا مطلب ہے تمام انبیاء پر ایمان لاتے ہیں،سابقہ انبیاء اپنی قوموں کی طرف آئے،آخرت میں جنت اور جہنم کے فیصلے ہوں گے،تقدیرپرایمان لانا یہ ہے کہ اللہ نے پہلےسے تقدیرلکھ دی تھی۔
انہوں نےکہامصیبت کےوقت صبر اور نعمت کےوقت شکر کرنا،صبراورشکرکرنےوالوں کے لیے اللہ تعالی کے ہاں انعامات ہیں،ایمان کے ساتھ ہی نجات اور دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہوتی ہے،اللہ تعالی تکبرکرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
حجاج اکرام گواہی دیں کہ اللہ ایک ہے،تمام قسم کی عبادات اللہ تعالیٰ کا حق ہے،کوئی نبی یاولی عبادت کے لائق نہیں،ہرقسم کی مصیبتیں اللہ ہی دور کر سکتا ہے،نبی ﷺ اللہ کے نبی ہیں،اللہ نے نبی ﷺ کو بھیجا،ان کا تذکرہ سابقہ کتابوں میں بھی ہے،نماز اللہ اور بندے کے درمیان تعلق ہے،اللہ فرماتے ہیں دن کے اطراف میں نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، تاکہ غریبوں کی حاجت پوری ہوسکے،اللہ فرماتےہیں،مومنو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں،حج فرض کیا ہے۔بدعت اور غیبت سے دور رہو۔
خطبہ دیتے ہوئے شیخ صالح کا کہنا تھا کہ اےمسلمانو!آج کا دن بہت عظیم ہے، اس دن اللہ بہت سےلوگوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے، اللہ فرماتا ہے مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا،اللہ ہمیں معاف فرمادے، ہماری آخرت اعمال نیک ہوں۔
شیخ صالح نےخطبےمیں کہا کہ والدین کو ناراض کرنے والا اللہ کو ناراض کرتا ہے،نیک کام کرنے والا اللہ کا محبوب ہے،اللہ تعالیٰ کے احکام کو بجا لا کر اسکی اطاعت کی جائے،منع کر دہ چیزوں سے پرہیز کیا جائے۔
شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے فلسطینوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا اللہ فلسطینوں کی مدد فرما،بھوکوں کو کھانا کھلا، فلسطین کے مسلمانوں کی خیر فرما،اےاللہ فلسطینیوں کو دشمن سے نجات دلا۔
حجاج کرام سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔ غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے، حجاج کرام کل مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی کے بعد قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج درجہ حرارت چالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کےلیے 117 پھوار والے پنکھے نصب کیے گئے ہیں جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہوتی ہے۔





















