وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں مقامی پیداوار، برآمدی مواقع اور ڈرگ رولز میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران افغانستان کے ساتھ باہمی تجارتی معاہدے اور ایکٹیوفارماسیوٹیکل انگریڈینٹس کی مقامی طور پر تیاری پر بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ایکیٹو فارما سیوٹیکل انگریڈینٹس کی مقامی تیاری یقینی بنائیں گے تا کہ زرمبادلہ کی بچت کی جاسکے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فارما انڈسٹری میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلے موثر اقدامات کیے جائیں۔






















