پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) نے آج ایک نئی تاریخ رقم کی جب ہنڈریڈ انڈیکس 1,348 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 121,799 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے دوران انڈیکس نے 120,796 پوائنٹس کا انٹراڈے ہائی کا پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے نئی بلند ترین سطح کو چھوا۔
مارکیٹ میں آج فرٹیلائزرز، اسٹیل، آئل اینڈ گیس، اور بینکنگ سیکٹرز کے شیئرز میں زبردست خریداری دیکھی گئی جس نے انڈیکس کی بلند پروازی میں اہم کردار ادا کیا۔
آج کے ٹریڈنگ سیشن میں 35 ارب 13 کروڑ روپے مالیت کے 71 کروڑ شیئرز کا نمایاں لین دین ہوا۔





















