وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ بھارت کے حملے کے وقت ہم نے 50 ہزار کے قریب سول ڈیفنس کو تیار کر دیا تھا، ہمارا سول ڈیفنس پاک فوج کے ساتھ ہے، پاکستان میں پانی کی سطح دن بدن کم ہو رہی ہے، حکومتی سطح پر پانی کی کمی پر کام ہو رہا ہے، بھارت جو چاہتا ہے وہ نہیں کر پائے گا۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلا حملہ 6 اور 7 کی درمیانی رات کو کیا،ہم نے 10 مئی کو جواب دیا، بھارت اس دوران ڈرون مار رہا تھا،ہم نے 4 گھنٹے کا ری ایکشن دیا اور بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ بھارت نے ہماری شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ مودی پاگل ہو چکا ہے، مودی کی اپنی پارٹی کے لوگ سوال اُٹھا رہے ہیں، مودی اپنی قوم کو پاگل بنانا چاہ رہا ہے، آپریشن سندور پیک کر کے بھارت بھجوایا جا چکا ہے، مودی الیکشن کیلئے اپنا بیانیہ بنا رہا ہے۔پاکستان کا جواب کامیاب کہانی کے طور پر دنیا میں پیش کیا جا رہا ہے، پاک فوج نے 4 گھنٹے میں جواب دیا اور اگلے400سال کی بھی تیاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا سول ڈیفنس بھی متحرک ہے، بھارت کے حملے کے وقت ہم نے 50 ہزار کے قریب سول ڈیفنس کو تیار کر دیا تھا، ہمارا سول ڈیفنس پاک فوج کے ساتھ ہے، پانی روکنا پاکستان پرحملہ تصور ہو گا،جواب دیا جائے گا، بھارت پانی بند کر کے کہاں لے کر جائے گا کیا ان کے پاس نئے ڈیمز ہیں؟ کسی کو حماقت کا شوق ہے تو یہ کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔
عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ پاکستان میں پانی کی سطح دن بدن کم ہو رہی ہے، حکومتی سطح پر پانی کی کمی پر کام ہو رہا ہے، بھارت جو چاہتا ہے وہ نہیں کر پائے گا،سفارتی سطح پر بےنقاب کیا جائے گا، بھارت کو پاکستان کا پانی نہیں روکنے دیا جائےگا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہمیں دنیا کو بتانا چاہیے دوبارہ جارحیت ہوئی تو مداخلت کا وقت کم رہ جائے گا، ہمارا جواب پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا، موسمیاتی تبدیلی کے بعد ہمارے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پانی ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، بھارت ہمارا پانی نہیں روک سکتا، ہم کینالز نکالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتے، ہمارا پانی روکنا بھارت کیلئے چیلنج ہے ، فیلڈمارشل نے بھی کہا ہے پانی روکا گیا تو یہ اقدام جنگ تصور ہو گا۔






















