اسرائیلی فوج کے لبنان میں فضائی حملہ سے تین بچے شہید ہوگئے۔
لبنانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی حملے میں 8 سے 14 سال کے تین بچے شہید ہوئے۔ بچوں کو نشانہ بنانے والا اسرائیلی حملہ خطرناک پیشرفت ہے جس کے نتائج ہوں گے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو 3 بچوں کی موت کی قیمت چکانا پڑے گی۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فاسفورس بمبوں سے چار سو باسٹھ ہیکٹرز زرعی زمین جھلس گئی۔ حکام کا کہنا ہے جنوبی لبنان میں فاسفورس بمبوں سے آگ بھڑکی، جس سے جنگلات زرعی زمینیں اورچالیس ہزار زیتون کے درخت جل گئے۔
لبنان جھلسی ہوئی زمین کی پالیسی اور فاسفورس بمبوں کے استعمال کے خلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل شکایت درج کروائے گا۔۔