صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہی ملکی دفاع اور معیشت کو مضبوط کیا، حالات بہتر ہورہے ہیں، ہر چیز میں استحکام آرہا ہے۔
لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سمبڑیال کا الیکشن جیتا، لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں۔ قوم کو بتائیں ن لیگ نے کیا کیا اور دوسروں نے کیا کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہی پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا، ملکی معیشت مضبوط، حالات بہتر ہورہے ہیں، ہر شعبے کی ترقی میں ن لیگ کا کردارہے۔
نوازشریف نے کہا کہ سلم لیگ (ن) پاکستان کی تعمیر کررہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونے چاہیے۔ قوم جانتی ہے پاکستان کی تعمیر میں جو ن لیگ کا کردار ہے وہ شاید کسی کا نہیں۔





















