پاکستان کے دورۂ بنگلہ دیش کا شیڈول تربیت دیدیا گیا، قومی ٹیم 20 سے 24 جولائی تک 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کا شیڈول ترتیب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا، ابتدائی شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
چیمپئنز ٹرافی کے دوران پی سی بی اور بی سی بی نے سیریز پر اتفاق کیا تھا، بنگلہ دیش کے دورے کے بعد پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔




















