آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی انتہاء پسند حواس باختہ ہوگئے، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شرمستھا پنولی مسلمانوں اور اسلام کیخلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلی گئیں۔
آر ایس ایس سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شرمستھا پنولی نے مسلمانوں اور اسلام کیخلاف سوشل میڈیا پر نازیبا باتیں کرنے لگیں، مغربی بنگال کی پولیس نے گڑگاؤں سے حراست میں لے لیا۔
بی جے پی سے منسلک سیاستدانوں نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر شور شرابہ شروع کردیا، مودی سرکار کی چہیتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی شرمستھا پنولی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی پارٹی ترنامول کانگریس کی حکومت ہے، جو بی جے پی کی انتہاء پسندی کیخلاف برسر پیکار ہے۔






















