پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، شاہینوں کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، گرین شرٹس کا اگلا ہدف بنگلہ دیش کو وائٹ واش کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق تیسرے میچ کیلئے قومی پلیئنگ الیون میں کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔
لاہور میں کھیلی جارہی سیریز کے پہلے دو میچز میں پاکستان فتحیاب رہا۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 37 جبکہ دوسرے ٹی 20 میں 57 رنز سے کامیابی حاصل کی۔




















