حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے خطاب کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان بھی حالات کشیدہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اسرائیل نے ڈرون کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں تین بچوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں تین بچے اور ان کی دادی سوار تھیں ، رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں جن کی عمریں 8 اور 14 سال ہیں ۔جس وقت گاڑی پر حملہ کیا گیا وہ اسرائیلی سرحد کے قریب ایک گاوں میں سڑک سے گزر رہی تھی ۔اسرائیلی حکام کا کہناہے کہ اس معاملے پر بعد میں بیان جاری کیا جائے گا۔