استحکام پاکستان پارٹی کے مقامی رہنما طاہر منیر نے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیو یہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں ہے ، ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، آپ دوستوں کا مشکور ہوں جو یہاں آئے اور اپنا قیمتی وقت نکال کر کنونشن کو رونق بخشی ۔
تفصیلات کے مطابق میاں طاہر منیر دامن موہار کے ساتھیوں میں آج اپنے علاقے کی محرمیوں کا ذکر ضرور کروں گا، ہماری سڑکوں کا جو حال ہے وہ سب کو معلوم ہے ، قائد آباد سے فتح پور، فتح پور سے سکیسر روڈ ، میانوالی تک مین روڈ اور سب سے اہم کوریڈور کی جو بات چیت چل رہی ہے ، ہمیں موٹروے کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ ہمارے لوگ بھی ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں ۔جب تک سڑکیں نہیں ہوں گی ہم اپنی مصنوعات منڈیوں تک نہیں لے جا سکیں گے ۔موہاڑ کا مسئلہ پانی ہے ، ہمیں نہر کی ایکسٹینشن دیدی جائے تو ہمارا بہت سارا قیمتی رقبہ کار آمد ہو جائے گا جو ابھی غیر آباد پڑاہے ۔ خوشاب کے لوگ زندہ دل ہیں ۔






















