حب چوکی کے قریب بینک سے پیسے نکلوانے شخص نے پیچھا کرنیوالے تین ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق حب چوکی کے قریب فائرنگ میں مرنے والے تینوں افراد ڈکیت نکلے، ملزمان بینک سے پیسے نکال کر گھر جانے والے شہری کا تعاقب کررہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حب چوکی کے قریب فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے، مرنے والے تینوں افراد ڈکیت بتائے جارہے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے شہری کا تعاقب کررہے تھے، شہری گھر کے قریب پہنچا تو اس نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مرنے والوں کی لاشیں اور زخمی کو حب سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔





















