سندھ بھر میں حالیہ ہیٹ اسٹروک سے سیکڑوں افراد متاثر جبکہ درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 14 اپریل سے 28 مئی تک سندھ میں ہیٹ اسٹروک سے 675 افراد متاثر جبکہ 60 مویشی ہلاک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ افراد میں 393 مرد، 276 خواتین اور6بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ شہید بےنظیرآباد میں537 افراد ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوئے۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران خیرپور114،ٹنڈوالہیارمیں 11،مٹیاری میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے، حیدرآباد 3اورکراچی میں ایک شخص ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوا۔ حکام کے مطابق سندھ بھر میں ہیٹ ویو ،اسٹروک وارڈ و کیمپ قائم ہیں۔
دوسری جانب شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے، گرمی کی شدت 43ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی جارہی ہے، شہرمیں جنوب مغرب سے3کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔ دن کے اوقات میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔






















