سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرسرکاری اور نجی اداروں میں 4 تعطیلات کا اعلان کیا ہے،تعطیلات عرفات کے دن یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی،معمول کا کام پیر 9 جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔
سعودی عرب میں عید قرباں 6 جون کو منائی جائے گی،خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی اسٹاک مارکیٹ میں چھ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔





















