وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آٹے کے نئےنرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےپنجاب بھر میں آٹا سستا ہونےپرروٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی ہے، اس کے علاوہ چکن، سبزیوں اوردالوں کےنرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےکہا غریب کا بچہ ہفتےمیں ایک دن سستا چکن کھالیتاتھا،چکن مہنگاہوا تو غریب ہفتےمیں ایک دن بھی نہیں کھاسکے گا،مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں،روٹی کےنرخ تاریخ کی کم ترین سطح پرلائیں گے،آٹےکےنرخ میں کمی کافائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے،آٹے کے نرخ میں کمی کےتناسب سےروٹی کا نیاریٹ مقرر کیا جائے گا۔






















