پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے حال ہی میں اپنی شادی اور اداکاری کے مستقبل سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
اپنی نئی فلم ’دیمک‘ کی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں سونیا حسین سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک سمجھدار، پڑھا لکھے اور ایماندار شخص سے شادی کریں گی جو رشتوں کی قدر سمجھتا ہو۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہیں ایسی خوبیوں والا ساتھی ملے گا وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کے سوال پر سونیا نے انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصے تک اداکاری جاری رکھنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔
انہوں نے کہا میں اب پروڈکشن کے شعبے میں آگئی ہوں اور مستقبل میں زیادہ تر پروڈکشن کا کام کرنا چاہتی ہوں۔




















