پاکستان سپرلیگ سیزن ٹین کے فائنل نے جہاں ایک طرف قوم کو متحد کیا وہیں پارک ویو سٹی نے بھی اپنی روایت برقرار رکھی، خصوصی لکی ڈرا کے ذریعے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک خوش نصیب خاندان کو مکمل فرنیشڈ گھر کا تحفہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پارک ویو سٹی اسلام آبادروایت اور جدت کا حسین امتزاج ہی نہیں خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے والا، خوشیوں کو چار چاند لگانے والا منصوبہ ہے۔پارک ویو نے پی ایس ایل سیزن 10 کے فائنل کے موقع پر بھی اپنی روایت برقرار رکھی ہے ، راولپنڈی کی خوش نصیب فیملی محترمہ ملکہ صباح اور اُن کے اہل خانہ نے پارک ویو کا میگا لکی ونر خوابوں کا نیا گھر جیت لیا ہے۔
پارک ویو سٹی کی میڈیا ٹیم خود یہ خوشخبری لے کر لکی ونر فیملی کے دروازے پر پہنچی، جہاں جذبات سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملے۔ ملکہ صباح نے خوشی سے لبریز لہجے میں کہا’’شکر ہے، الحمد للہ! اب میرا اپنا گھر ہوگا، ایک خواب تھا جو سچ ہوگیا، میں پچھلے پانچ سال سے پارک ویو کی ہر پوسٹ کا جواب دیتی رہی، کوشش کرتی تھی کہ ایک گھنٹے کے اندر اندر جواب دے دوں ۔‘‘
پارک ویو سٹی کے خوبصورت اور یادگار تحفے نے بچوں کو بھی دیوانہ بنا دیا۔ بچوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ پارک ویو سٹی جائیں تو وہاں کے ماحول کے علاوہ بہت اچھی اچھی سائٹس ملیں گی، پارک ویو کی ویوز بہت ہی اچھے ہیں اور بہت زیادہ سبزہ ہے، پارک ویو جاتا ہوں مجھے وہاں فوڈ ویلی پسند ہے، ڈانسنگ فاونٹین اور کھانے وہاں پر بہت مزے کے ہوتے ہیں، میری خواہش ہے ہم وہاں جائیں گھومیں پھریں انجوائے کریں وہاں تو اب اپنا گھر بھی آگیا ہے ۔ ‘‘
فیملی کی سربراہ خالدہ خان نے کہا کہ تنخوادار طبقے کے لیے گھر بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے۔کہ آپ اپنا گھر بنا لیں۔اگر اللہ تعالیٰ اس طریقے سے دے دیں تو پھر اسکی خوشی تو ناقابل بیان ہے۔جو چیز قسمت میں تھی وہ ملی گئی۔
پارک ویو صرف رہائشی منصوبہ نہیں بلکہ ایک مشن کا نام ہے۔جس کا مقصد ہے پاکستانیوں کے لیے مکمل تحفظ کے ساتھ ہروہ سہولت مہیا کرناجس کا وہ حقدار ہے۔اسی لیےکھیل کے میدان سےاپنے سائبان تک۔ پارک ویو سٹی اور پاکستان ساتھ ساتھ ہیں۔






















