لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف کی عمارت پر ہوگا ۔ عید الاضحی کے چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیا چاند 27 مئی کوپاکستانی وقت کے مطابق منگل صبح 8 بج کر 2 منٹ پر پیدا ہوا، آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر ملک بھر میں 12 گھنٹوں سے کم ہو گی، رویت ہلال کے لئے چاند کی عمر 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے۔
چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ 10 کی بجائے 6 ڈگری ہو گا، غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق 35 سے 44 منٹ تک ہو گا ، ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند دیکھنا ممکن نہ ہو گا۔ یکم ذی الحجہ جمعرات 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون 2025 کو ہونے کے امکانات ہیں۔






















