نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کو تسلیم اور جرمانے کی سزا کو قبول کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت تک 2 اوورز کم کرائے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔
ورلڈکپ کا 35واں میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان بنگولورو میں قائم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کیلیے 402 رنز کا ہدف دیا تھا۔