بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے باقی ارکان بھی پاکستان پہنچ گئے، تیسرے مرحلے میں 8 رکنی دستہ لاہور پہنچا۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے باقی ارکان دورۂ پاکستان کیلئے لاہور پہنچ گئے، تیسرے اور آخری مرحلے میں 8 رکنی دستے نے دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیا،جن میں چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق آخری مرحلے میں لاہور پہنچنے والوں میں لٹن داس، شرف السلام، نجم الحسین اور محمد توحید ردوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں۔
پاکستان کیخلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس میں پاکستان پہنچا، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30 مئی اور آخری مقابلہ یکم جون کو ہوگا۔






















