بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق بارکھان کے علاقے تنگ کریر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے دوران جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے اور وہ صوبے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔





















